17 جولائی 2013 - 19:30
کراچی میں اغوا شدہ سا‍ڑھے تین سالہ بچی بازیاب/ 4 اغوا کار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس اورخفیہ ادارے نےمشترکہ کارروائي کرکے کروڑوں روپے تاوان کے لئے اغواء کی گئی سا‍ڑھے تین سالہ بچی کو بازیاب کروالیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ اغواء کار ہلاک بھی ہوگئےہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس اورخفیہ ادارے نےمشترکہ کارروائي کرکے کروڑوں روپے تاوان کے لئے اغواء کی گئی سا‍ڑھے تین بچی کو بازیاب کروالیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ اغواء کار ہلاک بھی ہوگئےہیں۔

اغوا کاروں نے بچی کی رہائی کے لئے ابتداء میں والدین سے 10 کروڑروپے تاوان مانگا گیاجس کے بعد آج بچی کی رہائی کے لئے 6 کروڑ روپے میں معاملہ طے ہوا،رقم لینے کے لئے ایک اغواء کار شارع فیصل پر کاشف سینٹر کے قریب پہنچا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں ایک سی پی ایل اہلکار زخمی ہوا اور ایک مبینہ اغواء کار مارا گیا،جس کے بعد بچی کی بازیابی کے لئے نیلم کالونی میں آپریشن کیا گیا،جس کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 3 مبینہ اغواء کار مارے گئے،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی نیاز کھوسو نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 4 کلاشنکوف اور 4 پستول بھی ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں طالبان شدت پسند اور جرائم پیشہ افراد سرگرم ہیں۔

.......

/169